Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsامیر جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کا ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان


امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں دھرنا مظاہرین سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے باہر دھرنا شروع ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت کم کرنے، آئی پی پیز کا آڈٹ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 2 روز کا وقت دے رہے ہیں، مطالبات منوا کر ہی جائیں گے، 3 اگست کو فلسطین اور 5 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور نہ ہو سکا، جماعت اسلامی نے اپنے 10 مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں۔

واضح رہے مہنگائی اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں دھرنا جاری ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں