Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsعمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کرکٹ کی دنیا میں قدم...

عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان عمران خان کے بیٹے  قاسم خان نے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا، جمائمہ خان نے بیٹے کی بولنگ کرتے ویڈیو شیئر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ خان نے سوشل میڈیا پر سٹوری شیئر کی جس میں قاسم خان کو بولنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جمائمہ کی اس سٹوری کو عمران خان کے مداحوں نے خوب شیئر کیا ایک صارف نے عمران خان کی پرانی ویڈیو  جمائمہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کیساتھ شیئر کی اور لکھا جیسا باپ ویسا بیٹا، میں چاہتا ہوں کہ عمران خان اسے دیکھیں ، صارف کی یہ سٹوری جمائمہ کواس قدر بہائی کہ انہوں نے اگلی سٹوری میں اس سٹوری کے سکرین شاٹ استعمال کیے ۔

  دوسری جانب عمران خان کے دوسرے بیٹے سلیمان خان نےبلے باز کے طور پر شاندار کارکردگی کے ساتھ توجہ حاصل کی جس نےایک میچ میں”مین آف دی میچ” کا اعزاز حاصل کیاجسے جمائمہ نےاپنی پرجوش سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سے  دیکھایا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں