Thursday, December 26, 2024
ہومWorldحماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قتل

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قتل



اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت میں قتل کیا گیا؛ حماس کی تصدیق

اسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ پر حملہ کیا گیا: حماس

یہ حملہ صیہونیوں نے کیا ہے: حماس کا الزام

ویب ڈیسک _ غزہ کی عسکری تنظیم حماس کے سیاسی دھڑے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

بدھ کو حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی قیام گاہ پر حملہ کیا گیا جس میں ان کی موت ہوئی ہے۔

حماس نے الزام لگایا ہے کہ یہ حملہ صیہونیوں نے کیا ہے جس میں ان کی موت ہوئی ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے جنہیں ان کی قیام گاہ پر حملے میں محافظ سمیت قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ ابتدائی خبر ہے جس میں مزید معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں