Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsچینی کے زیادہ استعمال کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

چینی کے زیادہ استعمال کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا


ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کھانے میں چینی کا اضافہ آپ کے خلیات کو وقت سے پہلے ’بوڑھا‘ کر سکتا ہے۔

محققین نے پایا کہ ہر گرام اضافی چینی کا تعلق کسی شخص کی خلیاتی عمر (cellular age) میں اضافے سے ہوتا ہے حتیٰ کہ وہ صحت بخش کھانا کھا رہا ہے۔

دوسری طرف وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بھرپور غذا متاثرہ شخص کی حٰاتیاتی عمر کی کمی میں مدد کر سکتی ہے۔

مطالعے میں پایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایک شخص جتنا بہتر کھانا کھاتا ہے اس کے خلیے اتنے ہی چھوٹے نظر آتے ہیں یعنی بہتر صحت میں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں نفسیات اور رویے کی پروفیسر محقق ایلیسا ایپل نے کہا کہ مذکورہ بالا مطالعہ اس بات کو ثابت کردیتا ہے کہ اضافی شکر کی زیادہ مقدار خراب میٹابولک صحت اور جلد کی بیماری سے منسلک ہے جو ممکنہ طور پر کسی دوسرے غذائی عنصر سے زیادہ نقصان دہ ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں