Friday, December 27, 2024
ہومBusinessتجارتی میدانوں سے اچھی خبر وزیر صنعت و تجارت نے امید ظاہر...

تجارتی میدانوں سے اچھی خبر وزیر صنعت و تجارت نے امید ظاہر کر دی



(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔

نگران وزیر داخلہ اور صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے اوورسیز چیمبرز آف کامرس کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے ڈالرز کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کئے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے ڈالرز کی اسمگلنگ پر قابو پایا جا رہا ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیر کو بینکوں میں لین دین نہیں ہوگا،  سٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے تجارتی خسارے میں کمی ہورہی ہے، سالانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات بڑھ رہی ہیں، مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں برآمدات میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث برآمدات میں اضافے کی توقع ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں