Monday, January 6, 2025
ہومWorldطلبہ کا احتجاج    بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے...

طلبہ کا احتجاج    بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا



(24 نیوز)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔  شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ وزیر اعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق  بنگلہ دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف وقار الزماں کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاور سیکٹر کے ڈھانچے میں تبدیلی کیلئے ٹاسک فورس قائم

بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں مقامی وقت کے مطابق 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق یہ خطاب  دوپہر دو بجے ہوگا۔

رپورٹ میں ایک بنگلہ دیشی فوجی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف ملک کی موجودہ صورتحال پر کچھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں