Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsپی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان...

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پیشکش



(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش کردی۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے،پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم  راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے،حکومت مخالف مظاہروں کے باعث بنگلادیشی ٹیم کا میرپور میں پری سیریز ٹریننگ سیشن منسوخ  ہو چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے،بنگلا دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں