Monday, December 23, 2024
ہومBusinessڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے تین سال میں سب سے بڑا اضافہ

ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے تین سال میں سب سے بڑا اضافہ


تصویر سوشل میڈیا۔

بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی اور اضافہ ہوا، جس سے اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کی امید کی جارہی ہے۔ 

منگل کو ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے اور یہ 5,426 پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج عوامی لیگ کی سربراہی میں قائم حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا کاروباری دن تھا۔

شیخ حسینہ حکومت کے خلاف طلبہ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں اصلاحات کےلیے شروع  کی گئی طلبہ کی تحریک کے دوران احتجاج میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ کا DS30 بلیو چپ اسٹاکس کو ظاہر کرتا ہے اور یہ 75 پوائنٹس یا 4 فیصد تک بڑھ کر 1,934 ہوگیا، جبکہ ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج شیئرز (شرعی بنیادوں پر قائم انڈیکس) 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1,176 ہوگیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں