Saturday, December 28, 2024
ہومSportsلیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا افتخار احمد کا...

لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا افتخار احمد کا بیان



لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا، افتخار احمد کا بیان

(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی لیگز ہونی چاہئیں، لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) سینیر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ایمرجنگ کھلاڑیوں کےلیے پرفارم کرنے کا اچھا موقع ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں ہر دن اچھا کھیلیں گے تو کامیابی ملتی ہے، ہر دن اچھا کھیلیں گے تو فائنل میں بھی کامیابی ملے گی۔افتخار احمد نے کہا کہ پلے آف مرحلے میں میچ ٹو میچ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کھیل کے ہر شعبے میں کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں اچھی لیگز ہونی چاہئیں، لیگز ہوں گی تو نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ براہِ راست ٹیلی کاسٹ ہونے والے میچز کا اپنا پریشر ہوتا ہے، پریشر میں پرفارم کرنے سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں