Friday, December 27, 2024
ہومPakistanحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات وزیر داخلہ محسن نقوی بھی...

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک



 (24نیوز)  حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ پھر سےشروع ہوگیا، مزاکرات میں اس دفعہ وفاقی وزیر داخلہ مھسن نقوی بھی شامل ہے۔ 

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوگیا ہے جس مین حکومتی مزاکراتی کمیٹی ،  تیکنیکل کمیٹی کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کمشنر راولپنڈی کے دفتر پہنچ گئے، مذاکراتی ٹیم میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ اور امیر العظیم  کر رہے ہیں،حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر محمد یونس بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ مقرر 

   





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں