Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanکراچی:گورنر ہاؤس کے باہر  جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل

کراچی:گورنر ہاؤس کے باہر  جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل



( طحٰہ ملک)مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے معاہدے کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔

گورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان خطاب کریں گے۔آج دھرنے میں دو تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا۔

دوپہر دو بجے علماء کانفرنس کا انعقاد جبکہ شام کے اوقات میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا خطاب ہوگا۔رات 10:30 بجے عوامی عدالت لگائی جائے گی۔

 واضح رہے کہ صبح کے اوقات میں دھرنا گاہ میں کارکنان نہ ہونے کے برابر ہیں،دھرنا گاہ کو بلدیاتی مسائل کا بھی سامنا ہے،گورنر ہاؤس کے باہر گٹر ابلنے  کے باعث گندے پانی سے دھرنا گاہ متاثر ہونے لگی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں