Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsہواوے کا حیران کن ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف

ہواوے کا حیران کن ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف


دنیا کی تاریخ میں پہلی باراسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ہواوے کی جانب سے ڈبل کے بجائے ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

چینی سوشل میڈیا ویبو پر ٹیکنالوجی ماہرین اور رپورٹرز کی جانب سے کیے جانے والے دعووں کے مطابق کمپنی آئندہ ماہ ستمبر میں ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرا سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ہواوے سینٹرل کے مطابق کمپنی کی جانب سے ٹرپل فولڈ ایبل فون کو متعارف کرائے جانے کی چہ مگوئیاں طویل عرصے سے جاری ہیں لیکن اب اس متعلق مزید معلومات سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی اپنے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون کو چین کے سب سے مہنگے ترین شراب کے نام سے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فون کی قیمت بھی بہت زیادہ ہوگی۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرپل فولڈ ایبل فون کے تیسرے فولڈ ایبل ایریا میں کیا نئی چیز دی جائے گی، تاہم ممکنہ طور پر اس میں بھی اضافی اسکرین ہوگی اور فون میں لیپ ٹاپ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت براڈ کاسٹنگ کے نئے فیچرز دیے جانے کا امکان ہے۔

عام طور پر اب تک دنیا بھر میں فولڈ ایبل ہی فون متعارف ہوتے آئے ہیں لیکن اب پہلی بار دنیا میں ٹرپل فولڈ ایبل فون پیش ہوگا، جس وجہ سے فونز کے شوقین افراد پریشان بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ فون کس طرح کام کرے گا؟

خیال کیا جا رہا ہے کہ ہواوے کے مذکورہ فون کی نہ صرف کیمرا ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ اس میں سیکیورٹی اور سیفٹی فیچرز بھی اپگریڈ کیے جائیں گے۔

چہ مگوئیاں ہیں کہ ٹرپل فولڈ ایبل فون کے ذریعے ہواوے ایک بار پھر سام سنگ، ایپل اور موٹرولا جیسی موبائل کمپنیوں کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے اور وہ اپنی نئی ڈیوائس کے ذریعے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

رپورٹس ہیں کہ دنیا کے پہلے ٹرپل فولڈ ایبل فون کو آئندہ ماہ ستمبر میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں