ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت کے بنگلادیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرِثانی کرے۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، حکومت کے نامزد سربراہ پروفیسر محمد یونس کل پیرس سے ڈھاکا پہنچیں گے۔
عبوری حکومت کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ملک میں انتخابات متوقع ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تعلیمی ادارے اور گارمنٹس فیکٹریاں دوبارہ کھل گئی ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔