Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں حلف...

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا



(24نیوز)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا، بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بننے جا رہی ہے، بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے اعلان کیا تھا کہ عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری جمعرات کی شام 8 بجے منعقد ہوگی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر محمد یونس آج دوپہر ڈھاکہ پہنچے تھے، بنگلہ دیش واپسی سے ایک دن قبل محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نہایت دلسوزی سے ہرایک سے کہتا ہوں کہ پُرسکون رہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہر قسم کے تشدد سے دور رہیں، صبر کے ساتھ ملک کی تعمیر کے لیے تیار ہو جائیں، اگر ہم نے تشدد کا راستہ اختیار کیا تو ہر شے تباہ ہو جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استعفیٰ دیدیا
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں