کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع وسطی میں پولیس اہلکار دہشت گردوں کا آسان ہدف بن گئے۔ضلع وسطی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ڈی ایس پی سمیت 3اہلکار شہید ہو چکے ہیں،19جولائی کو واٹر پمپ پل پر یوسف نامی اہلکار کو شہید کیا گیا تھا۔7 جولائی کو ڈی ایس پی علی رضا اور گارڈ کو بھی قتل کیا گیا۔بدھ کو جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل38سالہ بشر احمد ولد رفیق احمد جاں بحق ہوگیا۔