Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessخلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کیلئے ٹکٹ...

خلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کیلئے ٹکٹ میں ریلیف



 (اشرف خان)حکومت نے خلیجی ممالک میں ملازمت کے سلسلے میں جانے والے شہریوں کیلئے  ٹکٹ  پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی۔

ایف بی آر نے لیبر ویزا کے حامل مسافروں کے ٹکٹس پر 7500 روپے ایف ای ڈی کم کردی ہے، اور اس سلسلے میں ایس آر او 1191 مجریہ 2024جاری کردیا گیا ہے۔

بجٹ میں خلیجی ممالک جانے والے مسافروں پر ایف ای ڈی کی مد میں 7500 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد خلیجی ممالک جانے والوں پر یکم جولائی سے اکانومی ٹکٹ پر 12ہزار 500 روپے وصولی کی جارہی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق اب خلیجی ممالک میں ملازمت کرنے والے شہریوں سے 5 ہزار روپے ایف ای ڈی کی وصولی ہوگی، بر ویزا رکھنے والوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی  کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیورو آف امیگریشن، اووسیز ایمپلائمنٹ کے تحت پروٹیکٹر کی تصدیق شدہ لیبر ویزوں پر ہی ریلیف دیا جائے گا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں