Monday, December 23, 2024
ہومWorldبرازیل :مسافر طیارہ گر کرتباہ 62 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

برازیل :مسافر طیارہ گر کرتباہ 62 افراد کی ہلاکت کا خدشہ



(24نیوز) برازیل کی ریاست پارانا سے ساؤ پاؤلو جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، حکام نے سوار تمام 62 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے صدر نے بیان میں کہا کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد کو ہلاک تصور کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ درختوں کے درمیان لڑکھڑاتے ہوئے نیچے آرہا ہے اور دھواں اٹھ رہا ہے،ایئرلائن وئےپاس نے بیان میں کہا کہ جہاز ریاست پارانا میں کیسکیویل سے ساؤپاؤلو کے مرکزی ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن ساؤپاؤلو کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر پر وینہیڈو میں گرگیا،بیان میں کہا گیا کہ طیارے کے حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں