Saturday, December 28, 2024
ہومSportsجشن آزادی وومن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلہ آمنہ بابر نے میدان مارلیا

جشن آزادی وومن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلہ آمنہ بابر نے میدان مارلیا



(24نیوز)جشن آزادی وومن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلہ میں  آمنہ بابر نے بہترین سٹرینتھ لفٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی خواتین انکلائن بینچ پریس وومن سٹرینتھ لفٹنگ مقابلہ 2024کا لاہور میں انقعاد کیا گیا جس میں آمنہ بابر نےبہترین سٹرینتھ لفٹر کا اعزاز جیتا ، آمنہ بابر نےہیک لفٹ میں 130 کلواور انکلاین بینچ پریس میں 45 کلو وزن اٹھایا ۔
انڈیپینڈنس ڈے سیلیبریشن انکلائن بینچ پریس وومن سٹرینتھ لفٹنگ چیمپین شپ لاہور 2024 کا مقابلہ گرین کیسل میرج ہال یوخنا آباد فیروز پور روڈ لاہور میں کیا گیا ،اس چیمپین شپ کا افتتاح  چیرمین محمد لقمان ، مہمان خصوصی رانا نعیم، محمد عیسیٰ، عقیل جاوید بٹ اور  مریم عقیل شاہ نے کیا، اس مقابلے میں گجرانوالہ فیصل اباد ملتان اور لاہور سے 60 سے زائد وومن  سٹرینتھ لفٹر نے حصہ لیا ،ماہ نور شکیل، نمرہ رمضان، مریم رفیق اور 58 کلوگرام کلاس میں ایت مبارک، آمنہ شریف، ثانیہ،    65کلو گرام میں ایمان فاطمہ ،آئینہ معوذ،مناہل شکیل +65 کلو گرام میں میرب، مصباح عرشمان تنویر اور صبا  تنویر ,ایراف فاطمہ،لاریب کمال ،عروج  کرن،امنہ بابر،منیبہ سندھو  نےحصہ لیا اور گولڈ میڈلز اپنے نام  کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بنکاک: ساتویں  انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں عامر خان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں