Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanحکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کی پیروی کرتی ہوں:وزیراعلیٰ پنجاب

حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کی پیروی کرتی ہوں:وزیراعلیٰ پنجاب



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کی پیروی کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے وزیراعلیٰ آفس پہنچنے پر ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیرکا پرتپاک استقبال کیا۔مریم نوازشریف نے کہا کہ حکمرانی کیلئے حضرت عمر فاروق کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں، حضرت عمر فاروق حکمرانوں کیلئے مینارہ نور اورمشعل راہ تھے۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی اوررفاقت قابل رشک ہے، ہمارا پاور ہاوس مدینہ منورہ میں ہے، اتنا لاہورکا پتہ نہیں لیکن مدینہ منورہ کی ہر ہر گلی کا علم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اورمیرا مشن بھی یہی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان اخلاص کے ساتھ سعودی عرب کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب آسمان پر اکٹھے چمکنے والے دو قطبی ستاروں کے مانند ہیں، پاکستان اورسعودی عرب سٹرٹیجک دوست ہیں،ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، محمد نوازشریف پاکستان کے دوست ہیں،ان کی لیڈر شپ پاکستان کیلئے بہتری اورفلاح کا باعث ہے، مریم نوازشریف بیٹی ہونے کے ناطے ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں