Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanفیض حمید کیخلاف کچھ ثابت ہوا ہوگا، اس لئے فوجی تحویل میں...

فیض حمید کیخلاف کچھ ثابت ہوا ہوگا، اس لئے فوجی تحویل میں لیا گیا، رانا ثنا اللّٰہ


فائل فوٹو۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف انکوائری کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہوں گی، اس لئے فوجی تحویل میں لیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری کا پتہ تھا، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ یہ اقدام لیا جائے گا، یہ اقدام پاک فوج کےاحترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ فیض آباد دھرنے کے معاہدے میں فیض حمید کے دستخط ہیں۔

انھوں نے کہا یقیناً انکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی۔ فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینیج کر کے بٹھایا گیا تھا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا۔ سپریم کورٹ کا خالصتاً ہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں حکم تھا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے انکوائری ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں