Saturday, January 4, 2025
ہومSportsارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن انعام میں کتنے ڈالر دے گی...

ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن انعام میں کتنے ڈالر دے گی ؟ بڑی خبر 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن  لائن )پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس المپکس میں 118 سالہ پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی جبکہ پاکستان کو 40 سالوں بعد گولڈ میڈل بھی جیتا دیا جس کے باعث ان کے آبائی علاقے میاں چنوں میں جشن کا سماء ہے اور پوری قوم نوجوان کی شاندار کامیابی پر فخر کر رہی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کو 50 ہزار ڈالر دے گا جو کہ پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 39 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے 20-20 لاکھ روپے ، سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کیلئے جاری پیغام سے جہاں پاکستانیوں کے دل جیتے وہیں پاکستانی کھلاڑی کی والدہ نے بھی بھارتی کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ جوگولڈ میڈل جیتا ہے وہ بھی ہمارا بیٹا ہے ۔

اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم نے پیغام میں کہا کہ پاک بھارت مقابلہ جب بھی ہوتاہےلوگ سب چھوڑدیتےہیں،آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کروں گا،کامیابی کے پیچھے طویل محنت ہے،خوش قسمت ہوں میرےساتھ پوری قوم کی دعائیں ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کے کارنامے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ارشدندیم نے ثابت کردیا کہ ناممکن کچھ نہیں،وطن واپسی پرارشدندیم کا شانداراستقبال ہوگا۔ شہبازشریف نے ارشد ندیم کا مقابلہ براہ راست دیکھا اور تمغہ جیتنے پر قوم کو مبارک با دبھی دی ۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے کے دوران 92.97 میٹر کی زبردست تھرو کی  اور تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں