Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanگورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تیاریاں

گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تیاریاں


فائل فوٹو

گورنر ہاؤس کراچی میں یوم آزادی کی زور و شور سے جاری تقریبات کی تیاریوں کا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جائزہ لیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو تقریب میں اولمپیئن ارشد ندیم اور گلوکار عاطف اسلم بھی شریک ہوں گے۔

یوم آزادی پر گورنر ہاؤس میں جشن منانے کیلئے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا ہے اور  گورنر سندھ تیاریوں کے کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب کے لئے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں۔

تقریب کے لئے 40 فٹ اونچا اور 300 فٹ چوڑا اسٹیج آخری مراحل میں ہے، یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کسی پاس کی ضرورت نہیں۔

گورنر سندھ کے مطابق تقریب میں تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے، سڑکوں پر اسکرین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں 14 اگست کو رات 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں