Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبنگلادیش: مظاہرین کا پارہ ہائی شیخ مجیب الرحمٰن کی ذاتی رہائش گاہ...

بنگلادیش: مظاہرین کا پارہ ہائی شیخ مجیب الرحمٰن کی ذاتی رہائش گاہ نذرِ آتش



(ویب ڈیسک) بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے دارالحکومت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش کو آگ لگا دی.

بنگلادیش کے مقامی خبررساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد مظاہرین نے ڈھاکا کے علاقے گلستان میں واقع عوامی لیگ کے ہیڈ کواٹرز کو آگ لگا دی، واقعہ شام 4 بجے پیش آیا اور  اس دوران مظاہرین شیخ حسینہ واجد اور عوامی لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مقامی خبررساں ادارے کا مزید کہنا ہے کہ اسی اثنا میں مظاہرین نے بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ 32 دھان منڈی، جو اب بنگا بندھو میمورئیل میوزیم ہے، اس کو بھی آگ لگادی، اس دوران نعرے بازی بھی کی اور عمارت میں رکھا فرنیچر اور دیگر اشیا ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات، اہم یقین دہانی کرا دی

خیال رہے کہ 32 دھان منڈی ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمان کی ذاتی رہائش گاہ تھی اور یہیں  15 اگست 1975 کو فوجی بغاوت کے دوران انہیں قتل کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں