Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessجنوری میں برآمدات میں 26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

جنوری میں برآمدات میں 26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ


—فائل فوٹو

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے بتایا ہے کہ جنوری میں برآمدات میں 26.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوری میں برآمدات 2 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 2 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے بتایا کہ جنوری میں درآمدات میں 4.5 فیصد کی کمی ہوئی، اس عرصے میں درآمدات 4 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوری میں تجارتی خسارہ 1 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا، جولائی تا جنوری برآمدات کا حجم 17 ارب 76 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔

نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جولائی تا جنوری 2023ء کی نسبت درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ سال کی نسبت جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 39 فیصد کم ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں