Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsکیا پراسیس شدہ گوشت صحت کیلئے نقصان دہ ہے؟

کیا پراسیس شدہ گوشت صحت کیلئے نقصان دہ ہے؟


حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر پروسیس شدہ گوشت زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ کولوریکٹل کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی طبی جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں محققین نے سرخ اور پراسیس شدہ گوشت کے استعمال اور اس کے نتیجے میں کولوریکٹل کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق کی چھان بین کی۔

یہ اہم تحقیق گوشت کے استعمال کے اثرات اور بیماری کے خطرے پر جینیاتی رجحان سے متعلق توجہ مرکوز کرتی ہے۔

مطالعہ کے لیے 7,291 شرکاء کی کولونوسکوپی اسکریننگ کے ڈیٹا اور 4,774 ذیلی شرکاء کی جینیاتی معلومات کا استعمال کیا گیا۔

مطالعہ کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ سرخ گوشت کا شماریاتی طور پر کولوریکٹل کینسر کے بڑھتے خطرے سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم پراسیس شدہ گوشت نے خطرات کو نمایاں طور پر بڑھا دیا۔

خاص طور پر ہفتے میں ایک سے زیادہ بار پراسیس شدہ گوشت کا استعمال کولوریکٹل کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں