Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsٹوکیو اولمپکس کے بعد ملک چھوڑنے کی آفرکو مسترد کیا ارشد ندیم...

ٹوکیو اولمپکس کے بعد ملک چھوڑنے کی آفرکو مسترد کیا ارشد ندیم کی وطن سے محبت کی مثال



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ  ٹوکیو اولمپکس کے بعد پاکستان چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی جسے مسترد کر دیا تھا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فخر پاکستان ارشد ندیم نے انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار دوسرے ملکوں سے  پیشکش کی گئی کہ ہمارے پاس آجاؤ آپ کو ٹریننگ بھی دیں گے اور ورلڈ چیمیئن بھی بنائیں گے مگر میں نے انکار کر دیا۔ارشد ندیم نے کہا کہ انہیں پاکستان کی مٹی سے پیار ہے، پاکستان میں ہی ٹریننگ کریں گے اور پاکستان سے ہی ورلڈ چیمئین بنیں گےاور  پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا کہ وہ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کو پاکستان آنے کی دعوت دیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں