Monday, January 6, 2025
ہومSportsارشد ندیم کا طلبہ کیلئے 100 لیپ ٹاپ کا اعلان

ارشد ندیم کا طلبہ کیلئے 100 لیپ ٹاپ کا اعلان


اسکرین گریب

پاکستانی جیولین تھرو کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے طلبہ کو 100 لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کے موقع پر گرینڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ارشد ندیم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

جشنِ آزادی اور 40 برس بعد پاکستان کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں منعقد ہونے والے اس گرینڈ شو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے شاندار پرفارمنس دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ رات منعقد ہونے والے آزادی کے جشن میں شرکت کرنے والوں اور ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے آئی ٹی کے طلبہ کو 100 لیپ ٹاپ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری طرف سے طلبہ کے لیے 100 لیپ ٹاپ کا تحفہ ہے، یہ گورنر سندھ کی مہربانی ہے جو انہوں نے مجھے اتنی عزت دی، پوری قوم مجھے بہت ]پیار و محبت دے رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں