Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanکرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، اسلحہ و گولہ...

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد


فوٹو آئی ایس پی آر

کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں 5 خوارج زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کےخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں