Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanسابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم کو حراست میں لے...

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم کو حراست میں لے لیا گیا


سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں کے معاملے پر سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا شاہد سلیم بیگ کو لاہور کے علاقے شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہد سلیم 5 سال آئی جی جیل خانہ جات رہے اور وہ اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ جنرل (ر) فیض کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران گرفتار، نام بھی سامنے آگئے

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

پاک فوج نے کچھ روز قبل پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں