فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کردی۔
احسان اللّٰہ کے والد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور بلایا جائے اور یہاں اس کا علاج کیا جائے، وہاں (سوات) سہولیات اچھی نہیں۔
تاہم اب اپنے والد کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا، پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا سوات میں ہی رہنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کی انجری، والد نے پی سی بی سے اپیل کردی
فاسٹ بولر نے اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ جلد کم بیک کریں گے۔