Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsپیٹ میں بننے والی گیس سے چھٹکارے کاآسان حل

پیٹ میں بننے والی گیس سے چھٹکارے کاآسان حل


کھانے کے بعد اکثر پیٹ کا پھول جانا ویسے تو تشویش کی بات نہیں لیکن یہ کیفیت اکثر افراد کے لیے پریشان کن ہوجاتی ہے۔

پیٹ میں گیس ہونا عام طور پر فارٹنگ، ہوا گزرنا، یا پیٹ پھولنے کے نام سے جانا جاتا ہے، پیٹ پھولنا ایک طبی اصطلاح ہے جس میں مقعد کے ذریعے نظام انہضام سے گیس خارج ہوتی ہے، یہ اس وقت ہوتا ہے جب گیس نظام ہضم کے اندر جمع ہوتی ہے۔

اسی وجہ سے دنیا میں کروڑوں افراد کو اپھارے کی شکایت رہتی ہے کہ وہ کچھ بھی کھا لیں انہیں گیس ہونے لگتی ہے، گیس یا اپھارہ پیٹ اور نظام ہضم سے متعلقہ مرض ہےاور یہ مسئلہ کئی بار پیچیدگی بھی اختیار کر لیتا ہے، لہٰذا اس سے بچنا ہے تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

گیس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن بعض اوقات یہ صرف وہ غذا ہوسکتی ہے جو آپ کھاتے ہیں اگر آپ گیس اور اپھارہ محسوس کرتے ہیں تو اپنی غذا پر دھیان دیں۔

تاہم قدرت نے کئی بیماریوں کا علاج بھی غذا میں رکھا ہے ہم آپ کو آج کچھ ایسی غذائیں بتائیں گے جن کے استعمال سے گیس اور اپھارہ کا شکار افراد اس مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں جب کہ اس کے ساتھ ہی وہ غذائیں بھی بتائیں گے جن کے استعمال سے یہ شکایت مزید بدتر ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی اپھارے کے مرض کا شکار ہیں تو اپنی غذائی چارٹ میں تبدیلی لا کر اس سے نجات پا سکتے ہیں۔

اپھارہ کے لیے بہترین غذائیں:

یاد رکھیں کہ اپھارے کا تعلق کیونکہ پیٹ اور نظام ہضم سے ہے اس لیے اس میں وہ غذائیں زیادہ مفید ہیں جو جلد ہضم ہو جاتی ہیں۔

کھیرا، چاول، کیلے، کشمش، خشک خوبانی، آلو، پالک، نارنگی، پپیتا، انناس، پروبائیوٹکس کے ساتھ دہی، سونف کے بیج، ادرک، پیپرمنٹ، کیمومائل چائے اور دار چینی، کھانے پینے کی ان اشیا میں شامل ہیں جنہیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر کے اس سے نجات پا سکتے ہیں۔

یہ تمام غذائیں زود ہضم ہونے کے ساتھ ان میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کے ہاضمے کو بہتر بنا کر گیس ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اپھارہ کے لیے خطرناک غذائیں:

بروکولی اور بند گوبھی ایسی سبزیاں ہیں جو اپھارہ کا سبب بنتی ہیں کیونکہ ان میں رفائنوز نامی ایک چینی ہوتی ہے جو گیس کا باعث بنتی ہے۔

دالیں اگرچہ پروٹین کے حصول کا سب سے موثر ذریعہ ہیں لیکن دالیں، سویابین اور مٹر کے ساتھ پھلیاں گیس پیدا کرنے والی غذا کے طور پر جانی جاتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں