Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غوروخوض کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا...

ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غوروخوض کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب



(اویس کیانی) ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غوروخوض کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، کابینہ میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور ہو گا، اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کل 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بولی کے طریقہ کار کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہو گی۔

مزید براں ازبکستان اور پاکستان کے مابین وزارت سرمایہ کاری، صنعت و تجارت ای کامرس تعاون کی ترقی پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ایجنڈے کا حصہ ہو گا، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق نیوٹیک کے تحت فنڈ ریزنگ کمپنی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہو گا، وفاقی حکومت کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ طے، سولر پینلز اب مقامی سطح پر تیار ہوں گے

علاوہ ازیں 12 اگست کو کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی کاروباری اداروں کی طرف سے لیے گئے فیصلے کی توثیق ایجنڈے کا حصہ ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں