Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanعلی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی عاطف خان نے خاموشی توڑ...

علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی عاطف خان نے خاموشی توڑ دی



(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی متعلق خبروں  کی تردید کردی۔

عاطف خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ بنایا، جب تک وہ چاہیں گے یہی وزیراعلیٰ رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم کوئی گروپ بندی نہیں کر رہے، میں اس خبر کی تردید کرتا ہوں، ہم نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی قرار داد نہیں لانی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے پر عاطف خان اور جنید اکبر نے اختلاف کیا تھا، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کو شکایت کی تھی،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے عاطف خان اور جنید اکبر کی جانب سے گروپ بندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے انہیں اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ مجھے ملٹری کورٹ بھیجنے کیلئے کیا گیا ، عمران خان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں