Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsشادی سے ایک دن قبل دلہن کی اصل عمر معلوم ہونے پر...

شادی سے ایک دن قبل دلہن کی اصل عمر معلوم ہونے پر دولہا نے کیا کیا؟


جاپانی دولہا کو اپنی شادی سے ایک دن قبل دلہن کی اصل عمر کا علم ہوا تو اس کا جواب سن کر صارفین حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ یوشیتا نے 65 سالہ اکی کے ساتھ 11 سال کی دوستی کے بعد شادی کی۔ مگر یوشیتا اس بات سے لاعلم تھا کہ اس کی ہونے والی دلہن عمر میں 25 سال بڑی ہے۔

یوشیتا اور اکی دونوں ہی طلاق یافتہ تھے اور اپنے بچوں کی اکیلے پرورش کررہے تھے، بعد ازاں دونوں ایک دوسرے سے 11 سال تک ملاقات کرتے رہے۔

اکی کی عمر پہلی ملاقات کے وقت 54 برس تھی لیکن اُس نے یوشیتا کو 44 سال بتائی تاکہ وہ پریشان نہ ہوجائے۔

مگر خاتون نے ہمت کر کے شادی سے ایک دن پہلے اپنی حقیقی عمر بتانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اُسے احساس ہوگیا کہ سچ جب سامنے آئے گا تو یوشیتا کو شدید غصہ آئے گا۔

جب دولہا کے سامنے اکی کی اصلی عمر سامنے آئی تو اس نے حیران کن رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اصل عمر پر کوئی اعتراض نہیں، اس سے فرق بھی نہیں پڑتا، اگر مجھے پہلے بتادیں تو آپ کو اتنے عرصہ پریشانی میں گزرنا پڑتا۔

دلہن نے جب حقیقت بتائی تو دولہے نے جواب دیا کہ مجھے اصل عمر پر کوئی اعتراض نہیں، اس سے فرق بھی نہیں پڑتا، اگر مجھے پہلے بتادیتی تو آپ کو اتنے عرصہ پریشانی میں نہ گزارنا پڑتا۔

جوڑے کی شادی سال 2020 کورونا وائرس کے دور میں ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں