Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا



(24نیوز)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 44 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 103 پوائنٹس کم ہو کر 77 ہزار 727 پر آ گیا۔

اب تک ہوئے کاروبار کے دوران انڈیکس 77 ہزار 930 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 830 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں