(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے والد کے ہمراہ اپنی ایک تصویر اور جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔
شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کو جذباتی انداز میں والد کے گلے لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دبئی کی معروف شہزادی نے اس پوسٹ پرتصویرکے ساتھ والد کے لیے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے جس میں شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے لکھا:”پیارے والد، آپ کی محبت اورحوصلہ افزائی کا شکریہ،ایک ایسے دور کو نشان زد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ جو اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہاں سب کے لیے انصاف ہے، آپ کے لیے محبت اور عزت، مہرہ۔”
رپورٹس کے مطابق دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ 1994ء میں پیدا ہوئیں اور اُنہوں نے برطانیہ کی ایک یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن کر رکھی ہے،ان کی گزشتہ سال 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی لیکن وہ گزشتہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر چکی ہیں،شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے مئی کے مہینے میں اپنے ہاں پہلی اولاد بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔