Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanوزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا سیاسی صورتحال پر تبادلہ...

وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہو گا



(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آج ڈنر کی دعوت دیدی۔ 

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو ڈنر کے موقع پر آج اہم ملاقات کریں گے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال کے ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ علاوہ ازیں دیگر امور پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سندھ اور پنجاب کے رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی اور سیاسی کشمکش پر بھی بات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں طے شدہ معاملات میں نظر انداز کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں