Friday, January 3, 2025
ہومSportsمبینہ طور پر برطانوی باکسر اور ان کی گرل فرینڈ مولی مائی...

مبینہ طور پر برطانوی باکسر اور ان کی گرل فرینڈ مولی مائی ہیگ کے درمیان علیحدگی کا سبب بننے والی لڑکی بھی سامنے آگئی



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی باکسر ٹومی فیوری اور ان کی گرل فرینڈ مولی مائی ہیگ کے مابین علیحدگی کا سبب بننے والی لڑکی منظرعام پر آ گئی اور مولی مائی ہیگ سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

میل آن لائن کے مطابق 25سالہ ٹومی فیوری چھٹیاں منانے کے لیےشمالی مقدونیہ گئےتھےجہاں ایک نائٹ کلب میں ان کی ملاقات 20سالہ میلا کورفکسن نامی اس لڑکی کے ساتھ ہوئی۔میلا کورفکسن ڈنمارک کی شہری ہیں۔نائٹ کلب میں ٹومی اور میلا پہلی ملاقات میں ہی اتنے قریب آ گئے کہ ایک دوسرے سے بوس و کنار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ اس واقعے کے بعد مولی مائی ہیگ نے ٹومی سے پانچ سال تعلق ختم کرنے اور الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔ 
برطانوی اخبار دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے میلا کورفکسن نے ٹومی کے ساتھ بوس و کنار کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹومی اور میرے درمیان ایسا کوئی تعلق قائم نہیں ہوا۔ وہ ایک انتہائی شریف النفس انسان ہے۔ ان کی گرل فرینڈ مولی مائی ہیگ کو غلط فہمی ہوئی ہے اور میں اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے ان سے بات کرنا چاہتی ہوں۔ 
میلا کا کہنا تھا کہ ’’میں وہ لڑکی ہوں جس کے ساتھ ٹومی فیوری کا نام لیا جا رہا ہے لیکن ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔ اگر ٹومی نے کسی کے ساتھ بوس و کنار کیا ہے تو وہ کوئی اور لڑکی ہو گی۔ ہم نے نائٹ کلب میں صرف ’فن‘ (Fun)کیا تھا۔ میں نے ان چھٹیوں کے دوران ٹومی اور ان کے دوستوں کے ساتھ تین مختلف مواقع پر پارٹی کی۔ میری ٹومی کے ساتھ ملاقات ان کی سکیورٹی ٹیم کے ایک ممبر کے ذریعے ہوئی تھی، جو میرا دوست تھا۔ ہمارے درمیان کچھ بھی ایسا نہیں ہوا۔ میں مولی مائی سے مل کر اس غلط فہمی کو دور کرنا چاہتی ہوں۔‘‘





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں