Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، درخواست دائر

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، درخواست دائر


کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروا دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کرے گی۔

درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کر چکا ہے جبکہ کے الیکٹرک کیلئے مئی اورجون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے گزشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں