Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanایئرپورٹس پر مسافروں، سیاحوں کیلئے سہولتیں مزید بہتر کی جائیں، وزیراعظم شہباز...

ایئرپورٹس پر مسافروں، سیاحوں کیلئے سہولتیں مزید بہتر کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف



وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں، سیاحوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے، ہوا بازی شعبے کا اس سال کا سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کیا جائے۔

شعبہ ہوا بازی کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آٹومیٹد بارڈر کنٹرول سسٹم کے تحت خود کار امیگریشن گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو مزید سہولت ہوگی۔

اجلاس میں شعبہ ہوا بازی کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا اور انتظار گاہ میں توسیع کی گئی، ہوائی اڈوں پر آٹو میٹڈ بارڈر کنٹرول کی تنصیب کیلئے اظہار دلچسپی موصول ہوچکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں