Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessملت ٹریکٹرزنے پروڈکشن پلانٹ بند کردیا

ملت ٹریکٹرزنے پروڈکشن پلانٹ بند کردیا



(اشرف خان) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات ناکافی ثابت ہونے لگے ، آٹو سیکٹر سے ایک اور بری خبر  آئی ہے کہ  ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر  بند کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ  کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھا گیا ہے کہ حکومت سے ٹیکس ری فنڈ کی رقم بروقت نہ ملنے پر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پروڈکشن عارضی طور پر بند کردیا  ،
ٹیکس ری فنڈ کی رقم نہ ملنے سے مسلسل خسارے کا سامنا ہے،ٹریکٹرز بنانے پر جی ایس ٹی 10 فیصد ٹیکس عائد ہے، ٹریکٹر میں استعمال ہونے والے پارٹس پر جی ایس ٹی 18 فیصد ہے ، حکومت کو اضافی ٹیکسز جمع کرانے کے بعد ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رقم واپس نہیں کی جارہی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں