Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanرحیم یار خان: کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں...

رحیم یار خان: کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی



ویب ڈیسک — پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس پر حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد 12 ہوگئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حکام نے جمعے کو بتایا کہ ایک اور پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئی ہیں۔

جمعرات کو رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس پر بندوقوں اور راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریائے سندھ کے کنارے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانے کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے دوران مقابلے ہوتے رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کے سربراہ عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک ڈاکوؤں کے لیڈر بشیر شر کو ہلاک کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس حملے کے پیچھے تھا۔ پولیس نے تعاقب کے دوران پانچ دیگر ڈاکوؤں کو زخمی بھی کیا ہے۔

عثمان انور نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور صوبے سے آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

کچے کے علاقے کے یہ ڈاکو اکثر پنجاب اور دیگر حصوں میں ہائی ویز پر سفر کرنے والوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔ جب کہ کچھ علاقے تو اتنے خطرناک ہیں کہ لوگ لوٹ مار سے بچنے کے لیے غروبِ آفتاب کے بعد وہاں سے سفر سے گریز کرتے ہیں۔

اگرچہ پولیس نے زیادہ تر نام نہاد “نو گو ایریاز” کو کلیئر بھی کر لیا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں