Sunday, January 5, 2025
ہومScience and Technologyنیپال نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی

نیپال نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی


—فائل فوٹو

نیپالی وزیر اعظم کھڈگا پرساد شرما اولی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند ہفتوں بعد ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کی گزشتہ حکومت نے سماجی ہم آہنگی کے خدشات کے پیشِ نظر سوشل میڈیا ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔

نیپالی مواصلات اور آئی ٹی کے وزیر پرتھوی سبا گرونگ نے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مذکورہ اعلان گزشتہ ماہ حلف اُٹھانے والے نئے وزیر اعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے۔

نیپالی وزیرِ اعظم نے ہدایت جاری کی تھی کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

ادھر ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے نیپالی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں