گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کے لیے بنائے گئے وویمن انکلیو کا دورہ کیا۔
سی پی او محمد ایاز سلیم نے وومینز انکلیو میں دی جانے والی سہولیات بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفننگ دی ۔ سی ٹی او عائشہ بٹ، ایس ایس پی محمد رضوان ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور مزمل یار و دیگر افسران انکے ہمراہ ہیں۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ کو بتایا کہ یہاں رپورٹنگ سنٹر میں خواتین سے ہر قسم کی درخواست وصول کر کے انہیں ہر ممکن سہولت دی جاتی ہے اور متعلقہ حکام کو بھجوائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر خواتین کو فوری مدد،قانونی رہنمائی،مشاورت اور معاونت ،سیفٹی پلاننگ،اعتماد اور رازداری کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون محتسب کے ذریعے خواتین کو وراثتی اور جائیداد سے متعلقہ مسائل ،وراثتی جائیداد سے محرومی و استحصال اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے سمیت فیملی کونسلنگ ،لیگل کونسلنگ ،سوشل ویلفیئرسے متعلقہ خدمات،خدمت مرکز برائے خواتین ،ڈرائیونگ سکول،کونسلنگ خدمات ،لائزن سنٹر برائے مفت قانونی امداد شامل ہے ۔
صوبائی وزیر نے وویمن انکلیو کے آئیڈیا کو بے حد سراہا اور ڈوثرنل سطح پر بھی اسی نوعیت کے وویمن انکلیو کی ضرورت پر زور دیا۔