Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsچند کھلاڑیوں کی سیاسی اداکاری چل رہی ہے: صدر پی ایچ ایف...

چند کھلاڑیوں کی سیاسی اداکاری چل رہی ہے: صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی


طارق بگٹی—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ ایک طرف ٹیم گراؤنڈ میں اتر رہی اور دوسری طرف چند کھلاڑیوں کی سیاسی اداکاری چل رہی ہے۔

پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین بگٹی اور جنرل سیکریٹری رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے25 نئی ترامیم کی ہیں جن میں 63 نمائندگان نے ترامیم کےحق میں ووٹ دیا ہے، آج 57 ویں کانگریس میٹنگ کی گئی ہے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سہولتیں بڑھانے اور کھلاڑیوں کے اعتراضات دور کرنےکی کوشش کی ہے، کلب ہاکی اور ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دی جائے گی، اکیڈمی ہاکی فیڈریشن ہی بنائےگا۔

ہاکی کھلاڑیوں کا علاج سی ایم ایچ سے ہو گا

اس موقع پر پی ایچ ایف کے صدر طارق حسین بگٹی نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن نے فیصلے ہاکی کی بہتری کے لیے کیے ہیں، کچھ کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو ضائع کر دیا گیا، پنجاب اور خیبر پختون خوا سے پاکستان ہاکی کو اچھے کھلاڑی مل رہے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ایچ ایف کے صدر نے کہا کہ ایشین کپ کے لیے کل قومی ٹیم چین جا رہی ہے، 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیڈریشن اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی، فیڈریشن کے پاس اپنا کوئی گراؤنڈ نہیں ہے، جب اپنا گراؤنڈ ہو گا تو کھلاڑی پورا سال پریکٹس کر سکیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں