راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 24دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر 29اور 30جنوری کی رات دہشتگردوں کی جانب سے حملے کئے گئے ،سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے حملے بہادری سے پسپا کئے،آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3روز کے کلیئرنس آپریشن میں 24دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کو بعدازاں سرچ آپریشن میں مارا گیا،دہشتگردوں سے بہادری کیساتھ لڑتے ہوئے 4جوان اور 2شہری شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ شامل ہیں،مارے گئے دہشتگردوں میں عبدالودود، ذیشان اور ان کے ماسٹر مائنڈ شامل ہیں،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔