Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanگوہر اعجاز گروپ نے اپٹما انتخابات میں تاریخ رقم کردی

گوہر اعجاز گروپ نے اپٹما انتخابات میں تاریخ رقم کردی



(شہزادابدالی)اپٹما انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں بار کلین سویپ کیا،الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہو گئے۔

اپٹماکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوہر اعجاز  سمیت 15  ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے جبکہ 10 ممبران ساتھ زون سے منتخب ہوئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گوہر اعجاز گروپ نے 16 سال پہلے میاں منشا گروپ کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی تھی،اس کے بعد سے  میاں منشا گروپ مسلسل شکست کا سامنا کرتا رہا ،اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ نئے ممبران میں سے چئیرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا ۔

دوسری جانب ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس کامیابی و اعتماد پر سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا ٹیر ف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہئے ، مہنگی ترین بجلی کی وجہ  ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے 

نارتھ زون سے عامر فیاض ،ڈاکٹر گوہر اعجاز، خواجہ محمد یونس ،عادل بشیر ،کامران ارشد ،عامر نسیم شیخ،میاں محمد عالمگیر جمیل خان، نوید گلزار ،شہزاد احمد شیخ ،دانش قیصر منو ،صدیق جاوید بھٹی ،حبیب انور شیخ ،عامر عبداللہ، محمد حارث بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ ساوتھ زون سے محمد جمیل قاسم،خرم انعام ،رفیق ابراہیم شعیب دیوان، محمد فیض اللہ، اسد آر پریم جی، خالد مجید خرم شفیق ،عدیل ٹاٹا،محفوظ احمد باجوہ  نے کامیابی سمیٹی،سیکرٹری جنرل اپٹما شاہد منیر ستار بٹ نتائج کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!کہوٹہ بس حادثے میں معروف نعت خوان بھی جاں بحق ہو گئے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں