Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessسیمنٹ سیکٹر کی سالانہ فروخت کا ڈیٹا جاری

سیمنٹ سیکٹر کی سالانہ فروخت کا ڈیٹا جاری



(اشرف خان) ملکی معیشت کے اہم سیکٹر سیمنٹ کی سالانہ فروخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔

سیمنٹ سیکٹر کی سالانہ فروخت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 14.79فیصد کمی سے 34.14 لاکھ ٹن رہی، گزشتہ سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 40 لاکھ ٹن رہی تھی، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار جاری کردئیے، جنوری 2024میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 29.67 لاکھ ٹن رہی، جنوری 2023کی فروخت 35.88 لاکھ ٹن سے 17.30فیصد تک کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پاورسیکٹر کی غلط منصوبہ بندی ،بجلی صارفین پر کتنا، اضافی بوجھ پڑا؟رقم جان کر آپ بھی دنگ  رہ جائیں

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جنوری 2024میں سیمنٹ کی برآمدات 4لاکھ46ہزار 595ٹن رہی، جنوری 23 میں سیمنٹ کی برآمدات 4لاکھ 18ہزار67ٹن کے مقابلے میں 6.82 فیصد سے زائد رہی، جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی مقامی و برآمدی فروخت 2 کروڑ 73 لاکھ ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 2.57 کروڑ ٹن سے 5.92 فیصد زائد ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکرز کا کہنا ہے کہ ایکسل لوڈ کے باعث  گاڑیوں کی وزن لے جانے کی صلاحیت میں نمایاں کمی سے آپریشنل کارکردگی متاثر ہورہی ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکرز اندرون ملک ترسیل کی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ کا سامنا ہے، ایکسپورٹ کے لیے ہینڈلنگ اور فریٹ چارجز کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے، ان عوامل کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں پر سخت دباؤ پڑ رہا ہے جس سے مقامی صارفین کے لیے لاگت بڑھنے اور ایکسپورٹ پر بھی منفی اثرات کا خدشہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں