Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistan مستونگ: لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ متعدد گاڑیاں اور ریکارڈ...

 مستونگ: لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ متعدد گاڑیاں اور ریکارڈ جلادیا



مستونگ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے قریب لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا جبکہ لیویز تھانہ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ لیویزتھانے کے تمام اہلکارمحفوظ ہیں، کھڈکوچہ میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سکیورٹی حکام موجود ہیں۔علاوہ ازیں ضلع قلات میں بھی مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں