Saturday, December 28, 2024
ہومHealth and Educationمکھیوں سے پریشان ہیں تو ان سے فوری نجات حاصل کریں

مکھیوں سے پریشان ہیں تو ان سے فوری نجات حاصل کریں


ہمارے اردگرد نظر آنے والی مکھیاں بہت غلیظ ہوتی ہیں۔ مکھیاں لگ بھگ ہر اس جگہ موجود ہوتی ہیں جہاں انسان بستے ہیں اور وہ کچرے، جانوروں کے فضلے اور سڑے ہوئے مواد پر انڈے دیتی ہیں۔

یہ افواہ بھی درست ہے جب وہ ہمارے کھانے پر بیٹھتی ہیں تو جو کچھ بھی ان کے معدے میں ہوتا ہے وہ الٹی کی صورت میں نکال دیتی ہیں۔

ایک تحقیق میں مکھیوں کے اندر 130 جراثیموں کو شناخت کیا گیا تھا۔ دنیا کے بیشتر حصوں میں یہ جراثیم غذاؤں کے ذریعے امراض پھیلاتے ہیں، ان امراض میں ہیضہ، پیٹ درد، الٹیاں، متلی اور بخار قابل ذکر ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں اس موسم میں مکھیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ نظر آنے لگتا ہے تو اگر آپ اپنے گھر کو ان سے پاک رکھنا چاہتے ہیں تو چند آسان طریقے آزما سکتے ہیں۔

مختلف پودے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

گھر میں مختلف پودے لگا کر آپ مکھیوں کو گھر سے دور رکھ سکتے ہیں۔

تلسی، گیندے، لیونڈر، سنبل بری یا کائفل کا پتہ وغیرہ سے آپ ان غلیظ کیڑوں سے گھر کو پاک رکھ سکتے ہیں یا ان کا خاتمہ بھی کر سکتے ہیں۔

سرکے سے مدد لیں

سرکے اور ڈش سوپ کو ملا کر بھی آپ مکھیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے ایک گلاس میں ایک انچ سیب کے سرکے میں ڈش سوپ کی چند بوندیں شامل کردیں۔

اس کے بعد گلاس کو اوپر سے پلاسٹک سے ڈھانپ کر اس کی اوپری سطح پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کر دیں۔

مکھیاں گلاس میں موجود سرکے کی جانب آئیں گی اور سوراخوں سے اس محلول تک پہنچ جائیں گی، جہاں ڈش سوپ مکھیوں کا خاتمہ کر دے گا۔

سرخ مرچیں بھی مددگار

سرخ مرچوں سے بھی آپ مکھیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

سرخ مرچ کو پانی میں مکس کریں اور ایک اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔

اس کے بعد یہ محلول گھر کے اردگرد اسپرے کریں جس کے بعد مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہوں گی۔

پودینے کا تیل

پودینے کے تیل کو پانی میں ملا کر گھر کے اردگرد اسپرے کرکے بھی آپ مکھیوں کو اپنے گھر سے دور رکھ سکتے ہیں۔

اسی طرح لیمن گراس کے تیل سے بھی ایسا کرنا ممکن ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں